اپنا اکاؤنٹ بنائیں

داخل ہوں

Lost Password

Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.

Add question

سوال پوچھنے کےلیے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے.

داخل ہوں

اپنا اکاؤنٹ بنائیں

شرائط وضوابط

سوالات … شرائط وضوابط

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

معززممبر!

آپ ’’ تعلیم النسآء فاؤنڈیشن‘‘ کی سائٹ ’’ سوالات / جوابات ‘‘ پرسوال پوسٹ کرنے لگی ہیں۔ لہٰذا سوال پوسٹ کرنے سے پہلے ان باتوں کو غور سے پڑھ لیں۔ جزاکم اللہ خیرا

نمبر1:

ہمارا مقصد قرآن وحدیث کی تعلیم کو عام کرنا اور اتحاد واتفاق پیدا کرنا ہے۔ اور ہماری ٹیم آپ کے سوالات کے جوابات قرآن وحدیث کی روشنی میں دے گی۔ ان شاءاللہ، آپ سے گزارش ہے کہ فرقہ واریت کو ہوا دینے والے سوالات سے کلی طور گریز کریں۔ اور اگر کوئی ممبرفتویٰ سائٹ پر ایسا سوال دیکھتی ہے، جس کا جواب قرآن وحدیث کی روشنی میں نہیں دیا گیا بلکہ خاص مسلکی بنیاد پریا فرقہ واریت کو ہوا دینے کےلیے پوسٹ کیا گیا ہے، تو اس سوال کو رپورٹ کیا جاسکتا ہے۔ ایسے تمام سوالات جن کے جوابات قرآن وحدیث کی روشنی میں نہیں دیئے گئے ہونگے، سائٹ سے ہٹا دیئے جائیں گے۔ ان شاءاللہ

نمبر2:

اپنا سوال پوسٹ کرنے سے پہلے ویب سائٹ کی سرچ آپشن کے ذریعے تسلی کرلیں کہ کہیں آپ کے سوال کا جواب پہلے سے ویب سائٹ پرموجود تو نہیں؟

نمبر3:

ایک ہی پوسٹ میں ایک سوال پوسٹ کریں، ایک سے زائد سوالات کی صورت میں پہلے سوال کا جواب دے کر باقی سوالات کو اگنورکردیا جائے گا۔

نمبر4:

سوال واضح اورمختصرہونا چاہیے۔ جو بھی سوال واضح نہ ہوا تو اس کا جواب نہیں دیا جائے گا۔

نمبر5:

فرضی سوالات کے بالکل جوابات نہیں دیئے جائیں گے۔ لہٰذا فرضی سوالات سے گریز کریں۔

نمبر6:

ضروری نہیں کہ ہماری ٹیم ہر ہر سوال کا جواب دے، بلکہ ٹیم جس سوال کا جواب دینا مناسب سمجھے گی، صرف ان سوالات کے جوبات دیئے جائیں گے۔

نمبر7:

یہ فتویٰ پلیٹ فارم صرف خواتین کےلیے ہی ہے، اس لیے کوشش کریں کہ وہ سوالات کریں جن کا خواتین کو ہی فائدہ ہو۔ اور صرف خواتین ہی سائٹ پر رجسٹر ہوسکتی ہیں، اور سوالات پوچھ سکتی ہیں۔ مرد حضرات کو سائٹ پر رجسٹر ہونے یا پھر سوال پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں۔

نمبر8:

آپ کے سوال کا جواب تین دن سے پانچ دن کے اندراندردے دیا جائے گا۔ ان شاءاللہ۔ ٹیم کی مصروفیت یا کسی مجبوری کی وجہ سے سوالات کے جوابات لیٹ بھی ہوسکتے ہیں۔ اس لیے باربار یادہانی وغیرہ کروانے کی کوشش نہ کی جائے۔ ورنہ اکاؤنٹ بلاک کردیا جائے گا۔

نوٹ:

ٹیم ’’ تعلیم السنآء فاؤنڈیشن‘‘ سوالات وجوابات کی شرائط وضوابط میں اضافہ وترمیم کا حق رکھتی ہے۔

تعلیم النسآء فاؤنڈیشن، پاکستان